15 جون، 2021، 11:13 AM

برسلز میں امریکی صدراور ترک صدر کی افغانستان کے بارے میں گفتگو

برسلز میں امریکی صدراور ترک صدر کی افغانستان کے بارے میں گفتگو

برسلز میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے برسلز میں امریکی صدراور ترک صدر کی افغانستان کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برسلز میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ملاقات اور گفتگو کی۔ ترک صدر اردوغان نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ مذاکرات میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

رجب طیب اردوغان نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے انخلا کے بعد ترکی کے افغانستان میں فرائض جاری رکھنے کے حق میں ہے۔ ہم پاکستان کو بھی افغانستان میں اپنے ہمراہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ترکی کی موجودگی کے لیے طالبان کے مختلف گروپوں سے مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابل کے ہوائی اڈے کے تحفظ کے لیے فرائض ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ادھر طالبان کے ترجمان نے ترکی کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نیٹو کا اتحادی ملک ہے لہذا ترکی کی فوج کو افغانستان کی سرزمین پر برداشت نہیں کیا جائےگا۔ ترکی کو چاہیے کہ وہ اپنی افواج نیٹو کے ساتھ ساتھ خارج کرلے۔

News Code 1906948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha