مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خراسان جنوبی کے شیعہ اور سنی علماء نے عوام سے تیرہویں صدارتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےاور اانقلاب اسلامی کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کی سفارش کی ہے۔ صوبہ خراسان جنوبی کے شیعہ اور سنی علماء نے تمام ایرانی شہریوں سے سفارش کی ہے کہ وہ 18 جون 2021 بروزجمعہ تیرہویں صدارتی انتخابات میں بھر پور اور وسیع پیمانے پر شرکت کریں ۔
صوبہ خراسان جنوبی میں اہلسنت کے امام جمعہ مولوی عبدالعزیز خالقی نے صدارتی انتخابات میں شرکت کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت ایران کی سرافرازی اور سربلندی کا موجب بنے گي۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام تمام مشکلات کے باوجود انتخابات میں شرکت کرکے اپنی شرعی اور سیاسی ذمہ داری پر عمل کریں گے۔
ایران کے شہر بیرجند میں اہلسنت کے امام جمعہ مولوی غلام حیدر فاروقی نے مہر نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینا ہر ایرانی کا حق ہے اور تمام ایرانی شہریوں کو اپنے اس حق کا بھر پور استعمال کرکے اصلح صدارتی امیدوار کو انتخاب کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا ، وعدوں پر عمل نہ کرنا اور امانت میں خیانت کرنا منافق کی تین علامتیں ہیں ۔
صوبہ خراسان جنوبی میں ولی فقیہ کے نمائندے کے جانشین نے بھی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کو اسلامی جمہوری نظام کی قدرت اور قوت کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے آئندہ صدر کو ملک کی اقتصادی اور معاشی صورتحال پر توجہ مبذول کرنی چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے گذشتہ 40 برسوں میں اپنے ذمہ داریوں پر خوب عمل کیا ہے اور اب ایرانی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اندرونی وتوانائیوں اور صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ