14 جون، 2021، 10:55 AM

طالبان کا ترکی کو انتباہ/ ترکی اپنی فوج کو افغانستان سے نکال لے

طالبان کا ترکی کو انتباہ/ ترکی اپنی فوج کو افغانستان سے نکال لے

افغان طالبان نے ترکی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی بھی نیٹو رکن کی حیثیت سے اپنی فوج کو افغانستان سے نکال لے، ترک فوج کی افغانستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے ترکی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی بھی نیٹو رکن کی حیثیت سے اپنی فوج کو افغانستان سے نکال لے، ترک فوج کی افغانستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ طالبان ترجمان سہیل شاہین نے دوحہ میں کہا کہ ترکی نیٹو کا رکن ملک ہے ۔ نیٹو اور امریکہ کے فوجی افغانستان ترک کررہے ہیں لہذآ ترکی کے فوجیوں کو بھی افغانستان ترک کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ ترکی نے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی سنبھالنے اور اسے چلانے کی پیشکش کی تھی تاہم طالبان نے ترکی کی اس پیشکش کو مسترد کردیا اور کہا کہ ترک فوجیں بھی امریکہ اور دیگر غیر ملکی فوجوں کے ساتھ افغانستان سے نکل جائیں۔

News Code 1906932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha