12 جون، 2021، 5:09 PM

ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان تیسرے اور آخری مناظرے کا آغاز

ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان تیسرے اور آخری مناظرے کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں 7 امیدوار صدارتی عہدے تک پہنچنے کے لئے اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔ صدارتی امیدوار آج تیسرے ٹی وی مناظرے میں عوام کو درپیش مشکلات کے راہ حل کے بارے میں اپنے اپنے نظریات پیش کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں  7 امیدوار صدارتی عہدے تک پہنچنے کے لئے اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔ صدارتی امیدوار آج تیسرے ٹی وی مناظرے میں عوام کو درپیش مشکلات  کے راہ حل کے بارے میں اپنے اپنے نظریات پیش کریں گے۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے میدان میں موجود 7  امیدواروں کے درمیان تیسرے مناظرے کا آغاز ہوگیا ہے یہ مناظرہ مجموعی طور پر تین گھنٹوں سے زائد عرصہ تک جاری رہےگا ۔ صدارتی امیدوار ٹی وی کے ذریعہ براہ راست نشر ہونے والے تیسرے مناظرے میں عوام کو درپیش مشکلات کے راہ حل  کے بارے میں اپنے اپنے  خیالات کا اظہار کریں گے۔ مناظرات کا آغاز مقامی وقت کے مطابق  5 بجے سے ہوچکا ہے۔ ٹی وی مناظرے میں ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار آیت اللہ رئیسی، محسن رضائی، قاضی زادہ ہاشمی، سعید جلیلی ، مہر علی زادہ، علی رضا زاکانی، عبدالناصر ہمتی حصہ  لے رہے ہیں اور ایران کو درپیش  مشکلات کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ایرانی عوام ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے مناظرے کو دیکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران کے صدارتی امیدواروں نے ٹی وی کے پہلے مناظرے میں اقتصادی امور اور دوسرے مناظرے میں سماجی اور ثقافتی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں ملک کی  داخلی اور اندرونی توانائیوں اور صلاحیتوں سے استفادہ کرنے پر زوردیا تھا۔  واضح رہے کہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات 18 جون کو منعقد ہوں گے۔

News Code 1906907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha