5 جون، 2021، 9:12 AM

انتخابات میں شرکت رہبر معظم کی آواز پر لبیک اور ایک قومی و شرعی ذمہ داری ہے

انتخابات میں شرکت رہبر معظم کی آواز پر لبیک اور ایک قومی و شرعی ذمہ داری ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے صدارتی انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں شرکت رہبر معظم کی آواز پر لبیک اور ایک قومی و شرعی ذمہ داری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے صدارتی انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں شرکت رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آواز پر لبیک اورعوام کی ایک قومی و شرعی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے سلسلے میں عوام کی انتخابات میں شرکت بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ قالیباف نے کہا اسلامی جمہوری نظام عوام کا اور عوام کے لئے ہےاور انتخابات میں بڑے اور وسیع پیمانے پر شرکت ایران سے محبت رکھنے والوں کے لئے فائدہ مند اور مفید ثابت ہوگی۔

News Code 1906792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha