4 جون، 2021، 6:29 PM

انڈونیشیا نے اپنے شہریوں کو اس سال بھی حج کی ادائیگی سے روک دیا

انڈونیشیا نے اپنے شہریوں کو اس سال بھی حج کی ادائیگی سے روک دیا

انڈونیشیا کی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی اپنے شہریوں کو مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی اپنے شہریوں کو مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی حالیہ صورت حال کے پیش نظر حکومت شہریوں کو اس سال بھی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے کوٹہ ارسال نہیں کیا اور نہ ہی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرائے ہیں، جن شہریوں نے حج کے لیے رقم جمع کرائی ہے انہیں اگلے سال حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 2020 میں سعودی حکومت نے کورونا وبا کے سبب غیر ملکی عازمین حج کی آمد پر پابندی عائد کی تھی، تاہم سعودی شہریوں اورملک میں پہلے سے موجود غیر ملکیوں کو فریضہ حج کی اجازت دی گئی تھی۔ پچھلے سال صرف 1 ہزار افراد نےمناسک حج ادا کیا تھا۔

سعودی وزیر صحت نے رواں سال مارچ میں اعلان کیا تھا کہ صرف کورونا ویکسی نیشن کرانے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

News Code 1906787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha