1 جون، 2021، 5:19 AM

پاکستانی وزارت خارجہ نے پاک و چين بارڈر کھولنے کی اجازت دیدی

پاکستانی وزارت خارجہ نے پاک و چين بارڈر کھولنے کی اجازت دیدی

پاکستانی وزارت خارجہ نے پاک چائنہ بارڈر کھولنے کے لئے درخواست کی منظوری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے پاک چائنہ بارڈر کھولنے کے لئے درخواست کی منظوری دے دی۔ اطلاعات کے مطابق چین کی جانب سے بارڈر کھولنے پر رضامندی کے بعد دفتر خارجہ نے بھی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

پاک چین بارڈر گزشتہ سال دسمبر سے ہر قسم کی تجارت کے لئے بند تھا۔ پاک چین بارڈر صرف سامان کی تجارت کے لئے کھولی گئی ہے اور سرحد سے کسی بھی شخص کو رفت و آمد کی اجازت نہیں ہوگی۔

News ID 1906745

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha