مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی وزیرِاعظم اسکاٹ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا رواں ہفتے افغانستان میں موجود اپنا سفارت خانہ بند کر دے گا۔ آسٹریلوی وزیرِاعظم نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر 28 مئی کو افغانستان میں موجود آسٹریلین سفارت خانہ بند کر دیا جائے گا۔
آسٹریلین وزیرِاعظم اسکاٹ موریسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے پیشِ نظر یہ اقدام عبوری طور پر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ افغانستان سے اپنی افواج کا باضابطہ انخلاء شروع کر چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ