مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر4 بار گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے پر زوردیا ہے۔ وائٹ ہاوس کی خاتون ترجمان کیرین پائیری نے کہا ہے کہ " دونوں لیڈروں نے غزہ میں رونما ہونے والے واقعات،حماس اوردوسرے عناصر کی جنگی صلاحیتوں کو کم کرنے کے لیے اسرائیل کی پیش رفت اورعلاقائی حکومتوں کی سفارتی کوششوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ آج ہی جنگ بندی میں پیش رفت کی غرض سے کشیدگی میں نمایاں کمی کی توقع کرتے ہیں۔
ادھر اسرائیلی میڈ یا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اہداف کے حصول تک غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رہے گا ۔امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے بھی اسرائیلی وزير خآرجہ سے کہا ہے کہ امریکہ زیادہ عرصہ تک اسرائیل کی مدد نہیں کرسکتا۔ادھر غزہ میں اسرائیل کے گزشتہ 10 روز سے جاری فضائی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 219 ہوگئی ہے۔اسرائیلی طیاروں کی تباہ کن بمباری کے نتیجے میں غزہ شہر کا انفرااسٹرکچر ، سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں ۔ جبکہ مزاحتمی تنظیموں کی طرف سے اسرائیل پر جوابی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ