مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ شیخو پورہ میں تیز رفتار ویگن نہر میں گرگئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں سات بچے،تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ متاثرہ فیملی قلعہ دیدار سنگھ کی رہائشی ہے اور شیخوپورہ سے براستہ موٹروے خانقاہ ڈوگراں جا رہی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر وے انٹر چینج سے خانقاہ ڈوگراں روڈ پر بھٹن پورہ پل پر ٹرن لیتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث ویگن نہر میں گرگئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے نہر کے پل پر جنگلا نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔
پاکستان کے علاقہ شیخو پورہ میں تیز رفتار ویگن نہر میں گرگئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
News ID 1906523
آپ کا تبصرہ