29 اپریل، 2021، 5:49 AM

چین میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 16 بچے زخمی ہوگئے

چین میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 16 بچے زخمی ہوگئے

چین میں پرائمری اسکول میں ایک چاقو بردار شخص نے زبردستی اندر داخل ہوکر بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 16 بچے زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں پرائمری اسکول میں ایک چاقو بردار شخص نے زبردستی اندر داخل ہوکر بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 16 بچے زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بچوں کو بچانے کے لیے آنے والے دو اساتذہ کو بھی زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق چین کے خود مختار علاقے گوانگشی کے ایک کنڈرگارٹن اسکول میں چاقو بردار شخص نے داخل ہوکر بچوں پر پے در پے وار کئے۔

حملہ آور نے بچوں کو بچانے کے لیے آنے والے اساتذہ پر بھی حملہ کردیا۔ چاقو بردار شخص کے حملے میں اساتذہ اور 16 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے چاقو بردار 24 سالہ مقامی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم اب تک حملے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

News ID 1906300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha