15 اپریل، 2021، 12:37 PM

پاکستان میں پلاٹ کے تنازع پر تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک

پاکستان میں پلاٹ کے تنازع پر تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ نڈو الٰہیارمیں پلاٹ کے پرانے تنازع پر 5افراد قتل جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ نڈو الٰہیارمیں پلاٹ کے پرانے تنازع پر 5افراد قتل جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق عمر ساند تھانے کی حدود میں گاؤں گولو میرجت سے پیشی پر جانے والے میرجت برادری کے افراد پر نامعلوم افراد نے جمعہ خان کوند اسٹاپ کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں32 سالہ محمد عیسیٰ میرجت، 34 سالہ محمد یامین میرجت اور 30 سالہ ہاشم میرجت موقع پر ہی ہلاک جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقعہ پر  پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا، زخمیوں مبین، الہداد ،قاسم اور ولی محمد میرجت کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا، جہاں 32 سالہ قاسم میرجت اور بعد ازاں مبین میرجت بھی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم ٹنڈوالہیار پیشی پر جا رہے تھے کہ کار سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ کا کہنا ہے کہ پلاٹ پر چند سال قبل بھی جھگڑے میں ایک شخص قتل ہوا تھا جس میں10افراد نامزد تھے جو گرفتار بھی کیے گئے جن میں سے4 ضمانت پر رہا ہوگئے۔

News Code 1906105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha