دنیا کوکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے

پاکستانی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کاکول اکیڈمی میں ہوئی، جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے، جنرل ندیم رضا نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارک باد دی اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نےخطے میں امن و سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے، آج پوری قوم دہشت گردی اور انتہاپسندی کےخلاف متحد ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مزید کہا کہ دنیا کو پاکستان کی امن کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

News Code 1906036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =