26 مارچ، 2021، 1:08 PM

یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر 12 ڈرونز اور 8 میزائلوں سے حملہ

یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر 12 ڈرونز اور 8 میزائلوں سے حملہ

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر 12 ڈرونز اور 8 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر 12 ڈرونز اور 8 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ اس کارروائی میں آرامکو کے علاوہ الدمام میں ملک عبدالعزیز ايئر پورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ حملے میں 8 بیلسٹک میزائلوں اور 12 ڈرون ز سے استفادہ کیا گیا جن میں ذوالفقار، بدر اور سعیر میزائل شامل ہیں۔

یحیی سریع نے سعودی عرب کو منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز کے پاس سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک سعودی عرب کی یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رہےگا تب تک جوابی کارروائی بھی جاری رہےگی۔

News Code 1905816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha