مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں دو دہائی قبل وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کی کوشش کرنے کے الزام میں 14 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کی فاسٹ ٹریک کورٹ نے ملزمان کو سزا سنائی۔ ملزمان نے 2000 میں ایک کالج میں دو بم نصب کئے، جہاں شیخ حسینہ واجد کو ریلی سےخطاب کرنا تھا، کالج میں نصب دونوں بموں کو برآمد کرنے کے بعد ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ تمام 14ملزمان کاتعلق حرکت الجہاد الاسلامی، جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش سے ہے۔
بنگلہ دیشی وزیراعظم کے قتل کی کوشش کے الزام میں 14 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی
بنگلہ دیش میں دو دہائی قبل وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کی کوشش کرنے کے الزام میں 14 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی۔
News ID 1905785
آپ کا تبصرہ