مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان کی فوج کے دو لڑاکا طیارے خوفناک تصادم کے بعد سمندر برد ہوگئے جب کہ صرف ایک پائلٹ کی لاش مل سکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تائیوان کے دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے، لڑاکا طیارے فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے اور ملبہ سمندر میں گر گیا۔ دونوں طیاروں میں ایک ایک پائلٹ موجود تھا۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کام کا آغاز کرتے ہوئے سمندر سے ایک پائلٹ کی لاش نکال لی ہے جب کہ دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ اس علاقے میں چین اور تائیوان کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ