19 فروری، 2021، 8:21 PM

پیغمبر اسلام (ص) کی آٹھ پسندیدہ غذائيں ہماری روز مرہ کی خوراک کا بھی حصہ ہونی چاہئیں

پیغمبر اسلام (ص) کی آٹھ پسندیدہ غذائيں ہماری روز مرہ کی خوراک کا بھی حصہ ہونی چاہئیں

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ وہ جو کھانا بھی سامنے آتا تھا اسےتناول فرماتے اور کسی کھانے کو ناپسند نہیں کرتے تھے۔ تاہم 8ایسی اشیاءہیں جن کو ان کے ذائقے اور طبی فوائد کی وجہ سے رسول کریم(ص) بہت پسند فرماتے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تاریخ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ وہ جو کھانا بھی سامنے آتا تھا اسےتناول فرماتے اور کسی کھانے کو ناپسند نہیں کرتے تھے۔ تاہم 8ایسی اشیاءہیں جن کو ان کے ذائقے اور طبی فوائد کی وجہ سے رسول کریم(ص) بہت پسند فرماتے تھے۔ اور یہ اشیاءہماری روزمرہ خوراک کا بھی حصہ ہونی چاہئیں۔ ان اشیاءمیں جو ، کھجور، انجیر، زیتون کا تیل، دودھ، انگور، شہداور انارشامل ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق کھجور کی بات کی جائے تو اس کے متعلق رسول اللہ (ص) کا ارشاد ہے کہ جو شخص روزانہ صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے اسے اس دن زہر اور جادو سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ رسول اللہ (ص)  نے ایک اور جگہ ارشاد فرمایاکہ "عجوہ جنت کا پھل ہے۔ اس میں زہر سے شفا دینے کی تاثیر ہے۔"  زیتون کے تیل کے بارے میں رسول اللہﷺ کا ارشاد ہے کہ " زیتون کا تیل کھاﺅ اور اس سے مالش کرو، کیونکہ یہ مبارک درخت سے پیدا ہوتا ہے۔"  

News Code 1905339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha