3 فروری، 2021، 6:46 AM

امریکہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 5 بچوں سمیت 6 افراد کو ہلاک کردیا

امریکہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 5 بچوں سمیت 6 افراد کو ہلاک کردیا

امریکی ریاست اوکلاہاما میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 بچوں سمیت 6 افراد کو قتل اور ایک خاتون کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست اوکلاہاما میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 بچوں سمیت 6 افراد کو قتل اور ایک خاتون کو زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ریاست اوکلاہاما میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 6 افراد قتل اور خاتون زخمی ہوگئیں جب کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے علاقے میں پہنچ کر گھر کا محاصرہ کرلیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 4 بچے اور ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک خاتون اور بچہ کو اسپتال لے جایا گا جہاں بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تاہم خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے حملہ آور سے تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

News ID 1905094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha