1 فروری، 2021، 9:22 PM

صومالیہ میں بم دھماکے میں 4 دہشت گردوں سمیت 9 افراد ہلاک

صومالیہ میں بم دھماکے میں 4 دہشت گردوں سمیت 9 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں افریک نامی ہوٹل میں مسلح ادہشت گردوں نے حملہ کرکے عملے کو یرغمال بنا لیا جس پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چار حملہ آوروں  کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ ایک نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔

سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان ایک دن تک جھڑپ جاری رہی اس دوران 3 شہری اور 2 سکیورٹی ہلاک ہوگئے جب کہ 3 دہشت گرد مارے گئے اور ایک نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News Code 1905076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha