30 جنوری، 2021، 6:00 PM

افغانستان کے صوبے ننگرہار میںخودکش حملے میں 14 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میںخودکش حملے میں 14 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں فوجی چیک پوسٹ سے دہشت گرد خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 14اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں فوجی چیک پوسٹ سے دہشت گرد خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 14اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ننگرہار کے ضلع  شیرزاد میں فوجی چیک پوسٹ پر تیز رفتار کار آکر ٹکرا گئی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے ڈپٹی ہیڈ عبید اللہ شنواری نے میڈیا کو بتایا کہ خود کش کار بم دھماکے میں 14 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ اہلکار سول آرڈر فورس سے تعلق رکھتے تھے جو افغان آرمی کے ماتحت ہے۔

ادھر طالبان کمانڈر نے ننگرہار فوجی چیک پوسٹ پر خودکش کار بمبار حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی اور افغان فوج شہریوں پر بمباری بند کریں۔

News Code 1905047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha