25 جنوری، 2021، 10:34 AM

افغانستان میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 6 اہلکاراور 10 دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 6 اہلکاراور 10 دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار اور 10 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں  نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار اور 10 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کی فوجی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار طالبان دہشت گردوں نے حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار اور 4 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے طالبان حملے کو ناکام بناتے ہوئے طالبان دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ جوابی کارروائی میں 10 سے زائد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کی قطر کے دارالحکومت میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں جو تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں اور فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

News Code 1904959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha