19 جنوری، 2021، 11:06 AM

ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 نامی فوجی مشقوں کا آغاز

ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 نامی فوجی مشقوں کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 نامی فوجی مشقوں کا مکران کے سواحل پر آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 نامی فوجی مشقوں کا مکران کے سواحل پر آغاز ہوگیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی ، بری فوج کے کمانڈر بریگیڈئر کیومرث حیدری اور دیگر اعلی فوجی حکام  کی موجودگی میں اقتدار 99 نامی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان مشقوں کے دوران خطرات کے مقابلے میں  بری فوج کی دفاعی صلاحیتوں اور مہارتوں کا جائزہ لیا جائےگا۔ بری فوج کی مشقوں میں شیراز ایئر بورن بریگیڈز ، اسپیشل فورسز ، ریپڈ ری ایکشن اور ایئر فورس کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اقتدار 99 نامی مشقوں میں فوجیوں کو ملک کے دیگر علاقوں سے فوری طور پر ماموریت کے علاقوں میں منتقل کرنے کا تجربہ بھی کیا جائےگا۔

News Code 1904874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha