14 جنوری، 2021، 10:53 AM

پاکستانی وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفی دے دیا

پاکستانی  وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفی دے دیا

پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن  عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم  کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن  عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔  ندیم افضل چن نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ ندیم افضل چن کے پاس  معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط کا عہدہ بھی تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کہا تھا جو حکومتی پالیسی نہیں مانتا وہ مستعفی ہوجائے۔

اس سے قبل کوئٹہ میں جاری کان کنوں کے لواحقین کے دھرنے میں وزیر اعظم کے نہ جانے کے فیصلے اور حکومتی پالیسی پر ندیم افصل چن نے ٹوئٹر پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اشاروں کنایوں میں حکومتی پالیسی پر ناپسندیدگی  کا اظہار بھی کیا تھا۔

News Code 1904803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha