8 جنوری، 2021، 10:53 AM

روس نے امریکی انتخاباتی نظام کو فرسودہ قراردیدیا

روس نے امریکی انتخاباتی نظام کو فرسودہ قراردیدیا

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کا فرسودہ انتخابی نظام اور میڈیا کا سیاست زدہ ہونا امریکی معاشرے کی تقسیم اور واشنگٹن میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کا سبب ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکہ کا فرسودہ انتخابی نظام اور میڈیا کا سیاست زدہ ہونا امریکی معاشرے کی تقسیم اور واشنگٹن میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کا سبب ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کے امریکی کانگریس پر حملے کے ردعمل میں ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کا الیکٹورل نظام فرسودہ ہے جو جدید جمہوری معیارات پر پورا نہیں اترتا۔ روسی ترجمان کے مطابق اسی فرسودہ نظام کی وجہ سے ہنگامہ آرائی اور تشدد کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی میڈیا بھی سیاسی جدوجہد کا اہم ذریعہ بن چکا ہے، امریکی معاشرے میں نظر آنے والی تقسیم کی یہی بنیادی وجوہات ہیں۔

News Code 1904715

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha