6 جنوری، 2021، 10:36 AM

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میں تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کردی گئی

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میں تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کردی گئی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے سڈنی کرکٹ ٹیسٹ میں تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے سڈنی کرکٹ  ٹیسٹ میں تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کردی گئی۔  کرسمس کے بعد آسٹریلیا میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی روک تھام کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ سات جنوری سے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان شروع ہونے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد محدود کردی گئی، اب صرف 25 فیصد تماشائی گراؤنڈ میں میچ دیکھ سکیں گے یعنی 38 ہزار تماشائیوں والے اسٹیڈیم میں روزانہ 9 ہزار 500 تماشائی آسکیں گے۔

News Code 1904688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha