5 جنوری، 2021، 11:28 AM

سعودی عرب کی قطر کے خلاف فضائی، زمینی اور سمندری پابندیاں ناکام

سعودی عرب کی قطر کے خلاف فضائی، زمینی اور سمندری پابندیاں ناکام

سعودی عرب نے قطر کے خلاف فضائی، زمینی اور سمندری پابندیوں کی بری طرح ناکامی کے بعد اب ان پابندیوں کو کسی پیشگی شرط کے بغیر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے قطر کے خلاف فضائی، زمینی اور سمندری پابندیوں کی بری طرح ناکامی کے بعد اب ان پابندیوں کو کسی پیشگی شرط کے بغیر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الجزیرہ نے کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر الصباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویتی فرماں رواں شیخ نواف کے تجویز کردہ ایک معاہدے کے بعد سعودی عرب نے پیر سے قطر کی تمام سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سعودی فرماں روا کی جانب سے امیر قطر شیخ تمیم آل ثانی کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں اجلاس کا دعوت نامہ بھی ارسال کیا گیا ہے جس کے بعد قطری امیر اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ادھر امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سعودی عرب  نے  قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے  اور اس سلسلے میں منگل کو ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2017 کے وسط میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے لیے زمینی، فضائی اور سمندری حدود بند کردی تھیں اور قطر کو مفلوج کرنے کے لئے سعودی عرب نے بہت برا ہتھکنڈہ استعمال کیا لیکن ترکی اور ایران نے قطر کی بر وقت مدد کرکے قطر کو مفلوج ہونے سے بچالیا تھا جس کے بعد قطر کے خلاف سعودی عرب کی فضائی، زمینی اور سمندری پابندیاں ناکام ہوگئی تھیں۔

News Code 1904675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha