مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 132 روپے سے بڑھ کر 147 روپے فی کلو ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کے بعد حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کردیا ہے، جس کے تحت فی کلو ایل پی جی 15 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021 سے ایل پی جی کی قیمت 132 روپے فی کلو کے جگہ 147 فی کلو ہوگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 1553 کی جگہ 1733 میں دستیاب ہوگا، جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 692 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت میں 79 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 457 ڈالر سے بڑھ کر 536 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ