9 دسمبر، 2020، 10:15 AM

پاکستانی حکومت کا اپوزیشن کے استعفوں کی صورت میں خالی نشستوں پر انتخاب کرانے کا اعلان

پاکستانی حکومت کا اپوزیشن کے استعفوں کی صورت میں خالی نشستوں پر انتخاب کرانے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن پارلیمنٹ سے استعفے دیتی ہے تو حکومت خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرا دے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن پارلیمنٹ سے استعفے دیتی ہے تو حکومت خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرا دے گی۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب بھی حکومت اپوزیشن کے ساتھ بات کرتی ہے سب کچھ ان کے مقدمات پر آجاتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ انہیں این آر او دیئے بغیر ہر چیز پر ان سے بات کروں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوں اور صاف اور شفاف انتخابات منعقد کروائے جائیں۔ اور اس سلسلے میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ سے استعفی کے موضوع پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

News ID 1904287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha