مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے ممتازجوہری سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور انھیں قرار واقعی سزا دینے پر تاکید کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں شہید فخری زادہ کی ملک کی ترقی اور پیشرفت کے سلسلے میں علمی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہید فخری زادہ کو ان کی علمی صلاحیتوں اور کامیابیوں کی بنا پر شہید کیا گيا ہے۔ دشمن ایران کی علمی اور سائنسی ترقی کو متوقف کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن شہید فخری کے ساتھی ، شاگرد اور دیگرایرانی ماہرین دشمن کی اس سازش کو ناکام بنادیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید فخری زادہ کی شہادت کو ان کی علمی صلاحیتوں اور خدمات کے پیش نظر بہترین جزا اور پاداش قراردیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں شہید کے مجرمانہ قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے اور انھیں سزا دینے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: شہید فخری زادہ کی علمی کوششوں اور سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں شہید فخری زادہ کے اہلخانہ ، شاگردوں اور دوستوں کو تعزیت او تسلیت پیش کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
آپ کا تبصرہ