18 اکتوبر، 2020، 4:46 PM

عالمی سطح پر ایک دن میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں

عالمی سطح پر ایک دن میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں

عالمی سطح پر پہلی بار ایک دن میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور سب سے زیادہ کیسز یورپی ممالک میں دیکھے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی سطح پر پہلی بار ایک دن میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور سب سے زیادہ کیسز یورپی ممالک میں دیکھے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یورپ، بھارت، برازیل اور امریکہ میں نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے باعث دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ گزشتہ روز دنیا بھر میں پہلی بار 4 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں سامنے آنے والے نئے کیسز میں 34 فیصد یورپی ممالک سے ہیں جہاں روزانہ دس لاکھ کیسز سامنے آ رہے ہیں اور اب تک مجموعی تعداد 70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اس موذی وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ یورپ میں زیادہ تر برطانیہ، فرانس، روس اور اسپین متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وبا سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1 کروڑ 85 لاکھ اور 92 ہزار ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ روز 1 لاکھ 45 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح بھارت، فرانس، اسپین اور برازیل میں یومیہ 70 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

News ID 1903494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha