16 اکتوبر، 2020، 9:52 PM

راہول گاندھی کی حکمراں جماعت بی جے پی پر شدید تنقید

راہول گاندھی کی حکمراں جماعت بی جے پی پر شدید تنقید

کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی پرکورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں غفلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے بھی کورونا وائرس کا بہتر مقابلہ کیا ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی  پرکورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں غفلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے بھی کورونا وائرس کا بہتر مقابلہ کیا ہے۔

 راہول گاندھی نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے جاری کردہ ایک چارٹ کا حوالہ دیا جس میں جنوبی ایشیا کے ممالک میں سال 2020 اور 2021 کے درمیان کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود معاشی ترقی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس چارٹ میں بنگلہ دیش، میانمار، نیپال، چین، بھوٹان، پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور بھارت کا ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں بھارتی معیشت 10.3 فیصد تک سکڑے گی جسے طنزیہ طور پر انہوں نے مودی حکومت کا ایک " ٹھوس کارنامہ" قرار دیا۔

اپنی ٹویٹ میں راہول نے چارٹ کا حوالہ بھی دیا  جس میں بھارتی معیشت کی سب سے کم ترقی کو ظاہر کیا گیا ہے۔ چارٹ کے ساتھ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا  کہ ’یہاں تک کہ پاکستان اور افغانستان نے بھی بھارت کے مقابلے میں کووڈ 19 کا بہتر مقابلہ کیاہے جو حکومت کا ایک ٹھوس کارنامہ ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی چھ سالہ حکومت کو " نفرت بھری قوم پرستی " بھی قرار دیا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق بھارت میں کورونا کے کیسز میں اب بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کے معیشت پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

News Code 1903462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha