7 اکتوبر، 2020، 5:47 PM

کویت میں سالانہ ہر شہری کو 50 ہزار ڈالر فراہم کرنے کی تجویز

کویت میں سالانہ ہر شہری کو 50 ہزار ڈالر فراہم کرنے کی تجویز

تیل کی دولت سے مالا مال خیلجی ملک کویت میں ملازمت اور کام کے اہل ہر شہری کو سالانہ 50 ہزار امریکی ڈالر فراہم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال خیلجی ملک کویت میں ملازمت اور کام کے اہل ہر شہری کو سالانہ 50 ہزار امریکی ڈالر فراہم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

کویتی اخبار القبس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ کویتی معیشت پر کام کرنے والے ماہرین اور اداروں نے کویتی حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ اپنے تمام ملازمت کے اہل شہریوں کو سالانہ 50 ہزار امریکی ڈالر فراہم کرے۔

رہورٹ میں بتایا گیا کہ کویت امپیکٹ نامی اقتصادی اور معاشی مسائل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے ماہر معیشت علی السلیم نے ایک تازہ مضمون میں حکومت کو نئی تجاویز پیش کیں۔ علی السلیم نے حکومت کو دولت کی منصفانہ تقیسم، عوام کو مراعات اور سہولیات فراہم کرنے اور حکومتی اخراجات کو کم کرنے کی متعدد تجاویز پیش کیں، تاہم ان کی جانب سے سب سے اہم تجویز یہی تھی کہ کویتی حکومت سالانہ ہر شہری کو 50 ہزار ڈالر فراہم کرے۔

مذکورہ تجویز کے مطابق کویتی حکومت اپنے تمام شہریوں کو دیے جانے والے مختلف الائونس اور مراعات ختم کرکے انہیں سالانہ ایک خاص رقم فراہم کرے۔

تجویز میں بتایا گیا کہ اس تجویز سے حکومت مراعتوں اور الائونسز میں خرچ ہونے والے غیر محدود اخراجات سے بچ جائے گی اور اسے بجٹ بنانے میں آسانی ہوگی، کیوں کہ وہ صرف سالانہ ہر شہری کو 50 ہزار ڈالر دینے کی پابند ہوگی۔

تجویز کے مطابق ہر شہری کو سالانہ 50 ہزار ڈالر فراہم کرنے سے حکومت پر نوجوانوں کے لیے نئی نوکریاں پیدا کرنے کا پریشر بھی نہیں ہوگا۔

مذکورہ تجویز میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ 50 ہزار ڈالر حاصل کرنے والے شخص پر واضح کیا جائے گا کہ اب اسے سرکاری ملازمت نہیں دی جا سکے گی، البتہ وہ چاہے تو اپنی مرضی سے نجی ملازمت کرے اور ایسا کرنے پر اسے مذکورہ رقم بھی ملتی رہے گی۔

News ID 1903324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha