17 ستمبر، 2020، 10:03 AM

مسئلہ فلسطین مسلمانوں کا اساسی اور کلیدی مسئلہ ہے

مسئلہ فلسطین مسلمانوں کا اساسی اور کلیدی مسئلہ ہے

عالمی اسلامی بیداری کونسل کے سکریٹری جنرل اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین مسلمانوں کا اساسی اور کلیدی مسئلہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی اسلامی  بیداری کونسل کے سکریٹری جنرل اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول، دنیائے اسلام کا  اساسی اور کلیدی مسئلہ ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے عالمی اسلامی بیداری کے اجلاس سے ویڈيو لنک کے ذریعہ خطاب میں عالمی سامراجی طاقتوں کی طرف سے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی اور عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں بعض علاقائی خائن حکمرانوں کے ذریعہ عالمی سامراجی طاقتیں اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں اپنے شوم منصوبوں کو اجرا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سامرای طاقتوں کے منصوبے میں بڑے اسرائیل کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس منصوبہ میں شام اور عراق پر فوجی یلغار اور دہشت گرد گروہوں کی تشکیل بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ عرب اور اسرائیل اتحاد بھی اس منصوبے میں شامل ہے جس کا متحدہ عرب امارات اور بحرین نے آغاز کردیا ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ امریکہ اسلامی ممالک اورخطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اسرائيل کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور جب اسرائيل مضبوط بن گیا تو متحدہ عرب امارات اور بحرین بھی اسرائیل کا حصہ بن جائیں گے۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ منافق اور خائن عرب حکمرانوں کے چہرے سے اسلامی نقاب اٹھ گئی ہے اور ان کا منافقانہ چہرہ دنیائے اسلام کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے اور اب مسلمانوں اور عربوں کو چاہیے کہ وہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں منافقین کا ساتھ چھوڑ کر فلسطینی مسلمانوں کی بھر پور حمایت کریں اور امریکہ و اسرائیل کے بڑے اسرائیل کے خواب کو چکنا چور کردیں۔

News ID 1902976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha