مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے علاقے ریکسڈیل کی ایک مسجد کے نگران کو چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قاتل نے مقتول کی گردن کو نشانہ بنایا تھا۔ ٹورنٹو پولیس کے مطابق مسجد کے نگران نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا، حملہ آورواردات کے بعد فرار ہو گیا۔ ٹورنٹو پولیس کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن آف ٹورنٹو کے اندر باہر سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے علاقے ریکسڈیل کی ایک مسجد کے نگران کو چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا ہے۔
News ID 1902904
آپ کا تبصرہ