12 ستمبر، 2020، 11:47 AM

بحرینی حکومت نے امریکی صدارتی انتخابات کے لئے فلسطینی کاز کو قربان کردیا

بحرینی حکومت نے امریکی صدارتی انتخابات کے لئے فلسطینی کاز کو قربان کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بحرین کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے ذلت آمیز اور منافقانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے امریکی صدارتی انتخابات کے لئے فلسطینی کاز کو قربان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بحرین کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ  سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے ذلت آمیز اور منافقانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے امریکی صدارتی انتخابات کے لئے فلسطینی کاز کو قربان کردیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل کے ساتھ خفت اور ذلت آمیز سفارتی معاہدہ کرکے فلسطین کے مظلوم عوام کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق فلسطینی عوام متحدہ عرب امارات اور بحرین کی غداری اور خیانت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور امریکہ اور اسرائیل کے عرب اتحادیوں کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت نمایاں اور آشکار ہوگئی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بحرینی حکام بھی اس کے بعد فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیل کے سنگین اور بہیمانہ جرائم میں شریک ہوں گے۔  بیان کے مطابق خطے میں ہر قسم کی بدامنی اور کشیدگی کی ذمہ د اری بحرین اور امارات پر عائد ہوگی کیونکہ ان دونوں ممالک نے غاصب صہیونی حکومت کوخطے میں دعوت دیکر علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یزید اور معاویہ کے پیروکار عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے اس دور کے یزید کے ہاتھ مضبوط کررہے ہیں۔

News ID 1902875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha