11 ستمبر، 2020، 6:37 PM

امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور عرب ملک کا اسرائيل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا عندیہ

امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور عرب ملک کا اسرائيل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے مشرق وسطی کے سلسلے میں میرے اقدامات کی تائيد کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائي ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے مشرق وسطی کے سلسلے میں میرے اقدامات کی تائيد کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائي ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور ملک کے اسرائیل سے تعلقات قائم ہونے کا عندیہ دیدیا، تاہم ملک کا نام ظاہر نہیں کیا۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرسکتے ہیں اور کچھ ہی عرصے میں دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے اور مشرق وسطیٰ میں امن ہوگا۔

امریکی صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ بڑے ملک بھی اس میں شامل ہوں گے، ان کی سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان سے فون پر بات ہوئی ہے اور مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔ وہ بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین امن معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات استوار کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ کے اتحادی عرب ممالک فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔ سعودی عرب، امارات اور بحرین یزید اور معاویہ کے نقش قدم پر گامزن ہیں۔

News Code 1902869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha