9 ستمبر، 2020، 9:22 PM

اسرائیل کا توسیع پسندانہ منصوبہ امت مسلمہ کی بیداری سے ناکام ہوجائےگا

اسرائیل کا توسیع پسندانہ منصوبہ امت مسلمہ کی بیداری سے ناکام  ہوجائےگا

فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان اعلان کیا ہے کہ فلسطینی تنظیموں نے باہمی اتحاد کو مضبوط بنا کر اسرائیل کے توسیع پسندانہ اور ظالمانہ منصوبے کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ ںگار کے ساتھ گفتگو میں  فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیموں نے باہمی اتحاد کو مضبوط بنا کر اسرائیل کے توسیع پسندانہ اور ظالمانہ منصوبے کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ خیانت کار عرب ممالک کے مکروہ چہرے امت مسلمہ کے سامنے نمایاں ہوگئے ہیں ، خيانت کار عرب ممالک کے پہلے اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات تھے جو اب آشکار ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ غدار اور خیانت کار عرب حکام کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نےمہر کے ساتھ گفتگو میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بیروت میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات کے بارے میں مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ اور سید حسن نصر اللہ کے درمیان ملاقات بڑی اہم تھی اور اس ملاقات میں اسلامی مزاحمت کے باہمی تعلقات کو مزيد مضبوط بنانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس کے ترجمان نے مہر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین آج ایک حساس اور پیچيدہ مرحلہ پر پہنچ گيا ہے جہاں امارات سمیت بعض عرب ممالک کی غداری اور خیانت نمایاں ہوگئی ہے امارات نے فلسطینی عوام کی پشت میں گہرا خنجر گھونپنے کی مذموم کوشش کی ہے جسے امت مسلمہ کبھی معاف نہیں کرےگی۔ انھوں نے کہا کہ بعض غدار اور خائن عرب ممالک صدی معاملے کے ذریعہ مسئلہ فلسطین پر کاری ضرب لگانا چاہتے ہیں ۔فلسطینی عوام غدار عرب حکمرانوں کو کبھی معاف نہيں کریں گے۔

حماس کے ترجمان نےمہر کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ امریکہ خطے میں اپنے اتحادی عرب ممالک کے ذریعہ مسلم ممالک میں اختلافات کا بیج بو رہا ہے۔ عرب ممالک کامؤقف کمزور ہوگیا ہے۔ عرب لیگ کی اہمیت امریکہ پہلے ہی ختم کرچکا ہے۔ بعض عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو برقرار کرنے پر اصرار کررہے ہیں ۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے سے یہ بات نمایاں ہوگئی ہے۔ سعودی عرب اور بحرین نے بھی اپنی فضائی حدود اسرائیل کے لئے کھول دی ہیں۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ کے اتحادی عرب ممالک  اب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی عوام اور اسلامی مزاحمت اور امت مسلمہ باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکہ، اسرائیل اور غدار عرب ممالک کے شوم منصوبے کو ناکام بنادیں گے ۔بیت المقدس کی آزادی اور آوارہ وطن فلسطینیوں کی وطن واپسی تک فلسطینی عوام کی اسرائیل کے خلاف  مزاحمت کا سلسلہ جاری رہےگا۔

News Code 1902831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha