5 ستمبر، 2020، 11:35 AM

امریکی صدارتی امیدوار جوبائيڈن نے صدر ٹرمپ کو مکار اور فراڈیا قراردیدیا

امریکی صدارتی امیدوار جوبائيڈن نے صدر ٹرمپ کو مکار اور فراڈیا  قراردیدیا

امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ری پبلکن حریف اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مکار اور فراڈیا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدرٹرمپ کی ممکنہ طور پر کوشش یہی ہے کہ الیکشن ملتوی کردیئے جائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ری پبلکن حریف اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مکار اور فراڈیا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  صدرٹرمپ کی ممکنہ طور پر کوشش یہی ہے کہ الیکشن ملتوی کردیئے جائیں۔ جو بائیڈن نے ڈیلوئیر میں خطاب کرتے ہوئے پوچھا کہ آخر کتنی بار صدر ٹرمپ جھوٹ اور فراڈ سے کام لیں گے۔ بائیڈن نے کہا کہ وہ زندگی میں کسی شخص سے اس قدر مایوس نہیں ہوئے جتنا ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوئے ہیں۔ صدر ٹرمپ سے متعلق جریدے میں شائع مضمون درست ہے تو یہ انتہائی شرمناک ہے۔

صدارتی امیدوار نے سوال کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آخر روسی صدر ولادیمیر پوتین سے اس قدر خوفزدہ کیوں ہیں؟ کوئی بھی ملک امریکہ کے انتخابات پر اثرانداز ہو رہا ہو تو یہ خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ اگر وہ صدر بنے تو الیکشن میں مداخلت کا جواب دیا جائے گا۔

News Code 1902729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha