مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فیس بک نے اشتعال انگیزی اور منافرت پھیلانے سے متعلق اپنے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو فیس بک نے بیان جاری کیا کہ کمپنی کی " خطرناک افراد اور تنظیمات" کی پالیسی کے تحت ٹی راجا سنگھ پر فیس بک اور انسٹا گرام پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن ٹی راجا سنگھ بھارتی ریاست تلنگانہ کی اسمبلی کا رکن ہے اور وہ مسلمانوں اور دیگر بھارتی اقلیتوں کے خلاف اپنی نفرت انگیز تقاریر اور سماجی میڈیا پر اشتعال انگیزی کی وجہ سے شناخت رکھتا ہے۔ اس کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی، مساجد کے انہدام اور روہنگیا افراد کے خلاف تشدد پر اکسانے کے لیے مسلسل پوسٹیں سامنے آتی رہی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود فیس بک نے اس کے خلاف کارروائی نہیں کی تھی۔
آپ کا تبصرہ