3 ستمبر، 2020، 7:45 PM

امریکہ نے چینی سفارت کاروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں

امریکہ نے چینی سفارت کاروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں

امریکہ نے ملک میں موجود تمام چینی سفارت کاروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ نے ملک میں موجود تمام چینی سفارت کاروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی سفارت کاروں کو اب جامعات کے کیمپس میں جانے اور مقامی حکومت کے عہدے داروں سے ملاقات کے لیے محکمہ خارجہ سے پیشگی اجازت لینا ہوگی، اس کے علاوہ چینی سفارت خانے سے باہر ایسی ثقافتی تقریبات منعقد کرنے کی بھی منظوری لینا ہوگی جن کے شرکاء کی تعداد 50 سے زیادہ ہوگی۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق چینی سفارت خانے اور قونصلر کے زیر استعمال تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی مکمل تصدیق کے لیے کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ یہ پابندیاں چین میں موجود امریکی سفارتکاروں پر لگائی گئی پابندیوں کا رد عمل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے ایک بیان میں کہا کہ ہم چین سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، چین میں امریکی سفارتکاروں کی جتنی رسائی دی گئی ہے امریکہ میں بھی چینی سفارتکاروں کو اتنی ہی رسائی دی جائے گی اور آج کا یہ امریکی اقدام اسی سمت کی جانب جائے گا۔ ادھرچینی سفارت خانے نے امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو اپنی غلطی کو درست کرنا چاہیے اور سفارت کاروں پر لگائی گئی پابندیوں کو ختم کرکے امریکہ میں متعلقہ سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق الزامات اور جنوری میں ہونے والے تجارتی معاہدے سمیت دیگر تنازعات کے باعث صورتحال کشیدگی کا شکار ہے۔

News ID 1902700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha