25 اگست، 2020، 6:08 PM

ملزم نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا پڑےگا

ملزم نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا پڑےگا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم ملزم نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم  ملزم نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت کی گئی، اس دورانسابق وزير اعظم ملزم  نواز شریف کی وطن واپسی اور مریم نواز کی حالیہ سرگرمیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وفاقی وزیر فیصل واوَڈا نے مریم نواز کی عدم گرفتاری پر اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر باہر گئے، انہیں ہر حال میں واپس لایا جائے، امید ہے نواز شریف کی واپسی سے متعلق وزیراعظم کو مس گائیڈ نہیں کیا جائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جن لوگوں نے جھوٹی رپورٹس تیار کیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

اجلاس میں ملزم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی طریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی، شہزاد اکبر نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، احتساب کا عمل جاری رہے گا، کوئی این آر او نہیں ہوگا، نواز شریف سمیت ہر ملزم کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔ ملزم نواز شریف کو فوری وطن واپس لانا چاہیے۔

News ID 1902512

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha