13 اگست، 2020، 7:12 PM

پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کے باڑ بارے بیان کو مسترد کردیا

پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کے باڑ بارے بیان کو مسترد کردیا

پاکستان نے سرحدی باڑ سے متعلق افغان میڈیا کی رپورٹس اور افغان وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے سرحدی باڑ سے متعلق افغان میڈیا کی رپورٹس اور افغان وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔  اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر پاکستانی فوج کی طرف سے باڑ لگانے کے عمل کو غیرقانونی گرداننے کو مسترد کرتے ہیں، سیکیورٹی تحفظات دور کرنے کے لئے باڑلگائی جارہی ہے، باڑلگانے کا عمل عالمی قوانین کے عین مطابق ہے، باڑ لگانے کے عمل میں افغان سرزمین پر تجاوز نہیں کیا جارہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو مشورہ ہے کہ بارڈر معاملات پر کوئی غلط فہمی دور کرنے کے لئے متعلقہ ادارہ جاتی میکینزم پر بات کرے، افغانستان کی طرف سے مشترکہ ٹوپوگرافک سروے کی پاکستانی تجویز کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

News Code 1902258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha