مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پیش نظرپاکستانی مسلمانوں پرزوردیا ہے کہ وہ محرم الحرام میں پاکستان میں مجالس عزا اور عزاداری منعقد کرنے کے سلسلے میں ایرانی عزاداری کو نمونہ عمل بنائیں اورعزاداری میں طبی اصولوں کی رعایت کے سلسلے میں مراجع عظام کے دستورات پر عمل کریں۔
پاکستانی وزير اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لیکن پاکستان اس سلسلے میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر اقدامات کے ذریعہ کورونا وائرس کو کنٹرول میں کامیاب رہا ہے۔
پاکستانی وزير اعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں نمایاں کمی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم طبی پروٹوکول کو نظر انداز کردیں ۔ کورونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور ہمارے لئے سماجی فاصلہ کی رعایت اور طبی ہدایات پر عمل ضروری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ایران میں مراجع عظام نے کہا ہے کہ اس سال کا محرم گذشتہ برسوں کی نسبت متفاوت ہوگا اس سال ہمیں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے طبی اصولوں کے مطابق عزاداری اور مجالس عزا منعقد کرنی ہوں گی۔ پاکستانی وزير اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شیعہ مسلمان کو محرم الحرام میں مراجع عظآم کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے اور ایرانی عزاداری کو نمونہ عمل بنانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ