5 اگست، 2020، 7:27 PM

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں اور ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں اور ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں سیاہ فام امریکیوں، فلسطینیوں، ایغور اور روہنگیا افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیموں نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ مختلف ممالک میں بھارتی قونصل خانوں کے باہر احتجاج کرکے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔

 حقوق انسانی کی تنظیموں کی جانب سے عالمی سطح پر مودی سرکار کی جانب سے کیے گئے 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کے خلاف مظاہرے اور سیمینارز وغیرہ منعقد کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کےلیے اقوام متحدہ کے گرد ڈیجیٹل انسانی زنجیر بھی بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی مودی سرکار نے یک طرفہ طور پر مقبوضہ  کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا  غیر آئینی اور متنازع قدم اٹھایا تھا جسے ایک برس مکمل ہوچکا ہے۔

News ID 1902074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha