5 اگست، 2020، 11:00 AM

بیروت کی بندرگاہ میں دھماکوں میں جاں بحق افراد ک تعداد 100 تک پہنچ گئی

بیروت کی بندرگاہ میں دھماکوں میں جاں بحق افراد ک تعداد 100 تک پہنچ گئی

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ میں دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 100 جبکہ زخمیوں کی تعداد 5000 سے زائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ میں دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 100 جبکہ زخمیوں کی تعداد 5000 سے زائد ہوگئی ہے۔ دھماکے سے چوبیس کلو میٹر دور تک کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

لبنان کے وزیراعظم حسن دیاب نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے اس گودام میں ہوئے جہاں 2785 ٹن ایمونیم نائٹریٹ رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں کہ چھ برس سے یہ مواد وہاں کیسے موجود تھا۔

لبنانی وزیر اعظم نے ملک  سوگ کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ دھماکے کے ذمے داران کو تاوان ادا کرنا پڑےگا ۔

دھماکے اس قدر شدید تھے کہ میلوں دور تک عمارتیں لرز اٹھیں اور بندرگاہ کے علاقے میں کئی گاڑیاں اڑ کر عمارتوں کی تیسری منزل پر جاگریں۔ بیروت کے گورنر نے اسے ہیروشیما جیسی تباہی قرار دیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے دھماکے کو قومی المیہ قراردیتے ہوئے کہا کہ لبنانی عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس مشکل وقت سے عبور کرجائیں گے۔ حزب اللہ نے متاثرہ خاندانوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

News Code 1902065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha