مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے آپریشن مرصاد کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے آپریشن مرصاد ،منافقین کے لئے انتقام الہی ثابت ہوا۔
میجر جنرل باقری نے اپنے پیغام میں 5 مرداد ماہ مطابق 26 جولائی کے دن کو تاریخی اور اہم دن قراردیتے ہوئے کہا کہ فرزندان توحید نے اس دن عالمی سامراجی طاقتوں کے ایران کے خلاف آخری حربے کو بھی شکست اور ناکامی سے دوچار کرکے منافقین کو تہس نہس کردیا۔ انھوں نے کہا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس میں ایرانی قوم کا مقابلہ صرف عراق کے سابق صدر صدام معدوم سے نہیں تھا بلکہ عالمی سامراجی طاقتوں سے مقابلہ تھا۔ ایران نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بہترین تجربات حاصل کئے اور ملک و قوم کو دشمنوں کے شر اور گزند سے محفوظ رکھا۔
میجر جنرل باقری نے کہا کہ عراق و ایران جنگ کے خاتمہ اور سکیورٹی کونسل کی قرارداد 598 کو قبول کرنے کے بعد عالمی سامراجی طاقتوں نے ایران کے خلاف منافقین کا کارڈ استعمال کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن سپاہ اسلام نے عالمی سامراجی طاقتوں کی اس کوشش کو بھی بصیرت اور ہوشیاری کے ساتھ ناکام بنادیا اور اس آپریشن کے اہم کمانڈروں میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی بھی شامل تھے جنھوں نے اس آپریشن میں اپنی اہم صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ آپریشن مرصاد ایرانی قوم کی تاریخ میں جلی حروف کے ساتھ یاد رکھا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ