24 جولائی، 2020، 6:28 PM

بیلجیئم میں کورونا وائرس کے باعث ماسک پہننا لازمی

بیلجیئم میں کورونا وائرس کے باعث ماسک پہننا لازمی

بیلجیئم میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے سبب حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے سبب حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔  بیلجئم کے وزیر اعظم نے اس بات کا اعلان آج نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیلجیئم کے اکثر علاقوں میں کرونا کے پھیلاؤ میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے اور اب اس کا شکار زیادہ تر 20 اور 30 سال کے نوجوان ہیں۔ اس لئے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے پانچویں مرحلے کو ملتوی کیا جارہا ہے، لہٰذا اب تمام لوگ عام پبلک جگہوں پر ہر صورت ماسک پہنیں گے۔

اسی طرح عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کم سے کم لوگوں سے ملیں جبکہ مساجد، سنیماؤں، میلے اور پبلک فنکشن میں بھی شامل افراد کی تعداد میں اضافہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح  رہے کہ بیلجیئم میں گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس ہفتے کورونا پازیٹو کیسز میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ 

News ID 1901808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha