مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے آج منگل سے مقبوضہ کشمیر کو سیاحت کے لیے کھولنے کااعلان کیا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق صرف ان سیاحوں کو وادی میں آنے کی اجازت ہوگی جو بذریعہ فضائی سفر یہاں پہنچیں گے۔ اس دوران یہ بھی لازم ہے کہ سیاحوں نے ہوٹل میں بکنگ اور واپسی کے ٹکٹ بھی کرارکھے ہوں۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے مسافروں کی آمد پر ان کے ٹیسٹ کرنے کابھی اعلان کیاہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے دنیا بھر میں سیاحت کی صنعت کو متاثر کیا ہے۔ لیکن مقبوضہ کشمیر میں سیاحت عالمی وباسےقبل بھی متاثر ہو رہی تھی۔
آپ کا تبصرہ