مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال میں شدید بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 40 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نیپال میں درجنوں مکانات لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تباہ ہو گئے جبکہ درجنوں افراد ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ریسکیو کئے گئے. لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
شدید بارشوں کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے اس کے باوجود ریسکیو ٹیمیں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ