مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کے رہنما کو باپ اور بھائی سمیت قتل کردیا گيا

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما کو باپ اور بھائی سمیت ان کے گھر پر قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما کو باپ اور بھائی سمیت ان کے گھر پر قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں بی جے پی کے مقامی رہنما شیخ وسیم باری کے گھر پر ذاتی محافظوں کے علاوہ 10 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی حکم تھا، سکیورٹی اہلکاروں کی پہلی منزل میں موجودگی کے باوجود نامعلوم حملہ آور نے بی جے پی رہنما کو قتل کردیا۔

کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بے جی پی رہنما شیخ وسیم باری، ان کے والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر شامل ہیں۔ حملہ آور موٹرسائیکل سوار تھا جس نے سائیلنسر لگے پستول سے فائرنگ کی۔ بی جے پی رہنما کی حفاظت پر تعینات 10 پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ وسیم باری کا گھر باندی پورہ پولیس اسٹیشن سے محض 10 میٹر کی دوری پر ہے جب کہ ضلع میں جگہ جگہ بھارتی فوج کے اہلکار تعینات ہیں اس کے باوجود حکمراں جماعت کے رہنما کا قتل ہوجانا حیران کن امر ہے۔

News Code 1901480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =